: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن،8جون(ایجنسی) برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے ہوا اوررات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ جس میں برطانیہ کے 4 کروڑ 69 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی دارالعوام کے 650 ارکان منتخب کریں گے۔ پولنگ کے لیے پورے ملک میں 40
ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
عام انتخابات میں 650 حلقوں سے 3 ہزارسے زیادہ امیدوار انتخاب لڑرہے ہیں جن میں 30 پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔ لیبر پارٹی کی جانب سے 14، لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے 9، حکمران جماعت کنزویٹیو پارٹی کی جانب سے 6 اور اسکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو میدان میں اتارا ہے۔